ایران، گرد و غبار کے طوفان سے سینکڑوں شہری متاثر

صوبے کے زابل، زہیک، ہامون، ہرمند اور نمروز شہروں میں گردو غبار کے طوفان کے باعث گزشتہ چار دنوں میں 764 افراد کو ہسپتالوں اور طبی مراکز میں  زیر علاج لیا گیا

2004616
ایران، گرد و غبار کے طوفان سے سینکڑوں شہری متاثر

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث گزشتہ چار دنوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد 764 ہو گئی۔

ایرانی سرکاری ایجنسی ایرناکے مطابق، سیستان بلوچستان بحران انتظامیہ  جنرل منیجر ماجد محبی نے بتایا کہ صوبے کے زابل، زہیک، ہامون، ہرمند اور نمروز شہروں میں گردو غبار کے طوفان کے باعث گزشتہ چار دنوں میں 764 افراد کو ہسپتالوں اور طبی مراکز میں  زیر علاج لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 649 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے تو 115 افراد کا علاج جاری ہے۔



متعللقہ خبریں