چین: ریستوران میں دھماکہ، 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی

ینچوآن کے ایک باربی کیو ریستوران میں دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں

2003003
چین: ریستوران میں دھماکہ، 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی

چین کے 'ننگشیا ہوئی' خودمختار علاقے کے مرکزی شہر ینچوآن کے ایک ریستوران میں  گیس دھماکے  کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ینچوآن کے ایک باربی کیو ریستوران میں شام کے وقت دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک میں "ڈریگن بوٹ فیسٹیول" کی 3 روزہ تقریبات سے قبل پیش آیا ہے اور دھماکہ ریستوران کے  باورچی خانے میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔



متعللقہ خبریں