بھارت، تین جون کے ٹرین حادثے سے اموات کی تعداد 290 ہو گئی

ابتدائی تعین کے مطابق ’سگنل کی خرابی‘ حادثہ کا موجب ہو سکتی ہے

2000893
بھارت، تین جون کے ٹرین حادثے سے اموات کی تعداد 290 ہو گئی

بھارتی صوبے اوریشہ میں تین جون کو پیش آنے والے ٹرین حادثے میں اموات کی تعداد 290 تک جا پہنچی۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق   صوبے کے  ضلع  بالا سور میں بہا نگا بازار ٹرین اسٹیشن کے جوار میں 2 مسافر ٹرینوں اور ایک مال گاڑی کے تصادم  میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد  جانبر نہ ہو سکے۔

اس طرح جس میں 900 سے زائد افراد زخمی ہونے والے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 290 ہو گئی۔

ریلوے حکام کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات میں بتایا گیا کہ ابتدائی تعین کے مطابق ’سگنل کی خرابی‘ حادثہ کا موجب ہو سکتی ہے۔

بھارتی قومی میڈیا کے مطابق مذکورہ حادثے کو ملک میں گزشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا ٹرین حادثہ قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں