چین میں ایک 13 سالہ لڑکی نے اپنے والدہ کے دیبٹ کارڈ سے موبائل گیمز پر 64 ہزار ڈالر خرچ کر دیے

سافٹ ویئر کمپنی انسائیڈر کی خبر کے مطابق لڑکی  کی والدہ  گونگ ییوانگ کو اسکول سے فون آنے تک   اس بات کا کوئی علم نہیں تھا کہ اس کی بیٹی نے اس کے ڈیبٹ کارڈ سے رقم نکالی

1997748
چین میں ایک 13 سالہ لڑکی  نے اپنے والدہ کے دیبٹ کارڈ سے موبائل گیمز پر 64 ہزار ڈالر خرچ کر دیے

چین میں ایک 13 سالہ لڑکی نے اپنی والدہ کا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے موبائل گیمز پر 64 ہزار ڈالر خرچ کر دیے ہیں۔

سافٹ ویئر کمپنی انسائیڈر کی خبر کے مطابق لڑکی  کی والدہ  گونگ ییوانگ کو اسکول سے فون آنے تک   اس بات کا کوئی علم نہیں تھا کہ اس کی بیٹی نے اس کے ڈیبٹ کارڈ سے رقم نکالی ۔

والدہ  گونگ ییوانگ کے مطابق بورڈنگ اسکول میں ایک ٹیچر  کی جانب سے  فون کیے جانے اور ان کی بیٹی کے مسلسل بامعاوضہ گیمز کا عادی  ہونے سے آگاہ کیا۔

اس تشویشناک فون کال نے Yiwang کو اپنا بینک اکاؤنٹ چیک کرنے پر مجبور کر دیا، اور اسے احساس ہوا کہ اس کا بیلنس اب 7 سینٹ  رہ گیا ہے۔

بدقسمت ماں نے طے کیا کہ اس کی بیٹی نے جنوری اور مئی کے درمیان کھیلوں پر تقریباً 16,800 ڈالر خرچ  کرچکی ہے اور  ان ایپ خریداریوں پر بھی تقریباً 30 ہزار ڈالر لاگت آئی ہے۔

چھوٹی بچی کے  اپنے 10 ہم جماعتوں کو بھی  رقم منتقل  کرنے کی اطلاع ملی ہے اور   اس طرح اب تک یہ لڑکی  تقریبا 64 ہزار ڈالر  خرچ کرچکی ہے۔

لڑکی  کے مطابق اس کی  والدہ نے ڈیبٹ کارڈ اپنے موبائل فون سے جوڑ دیا تھا، لیکن رقم  کے کہاں سے آنے اور خرچ کیے جانےکے بارے میں اسے پتہ نہیں  تھا ،  اس نے پہلے اپنی والدہ سے ایک اور شاپنگ کے لیے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ حاصل کیا تھا۔



متعللقہ خبریں