چین: سی آئی اے دینا بھر میں کمپیوٹر ہیکنگ کر کے معلومات چُرا رہی اور حکومتیں گرا رہی ہے

سی آئی اے نے 50 سے زائد ممالک میں حکومت کا تختہ الٹنے کے جرائم میں کردار ادا کیا اور حکومت پر حملے کے لئے متعدد سازشوں میں شامل رہی ہے: چین

1983188
چین: سی آئی اے دینا بھر میں کمپیوٹر ہیکنگ کر کے معلومات چُرا رہی اور حکومتیں گرا رہی ہے

چین نے کہا ہے کہ سی آئی اے سالوں سے دنیا بھرمیں اور منّظم شکل میں کمپیوٹر ہیکنگ کر رہی ہے۔

چین کے کمپیوٹر وائرس  کے خلاف جدوجہد کے قومی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ  سی آئی اے نے چین سمیت اپنے موجودگی کے متعدد ممالک میں سائبر حملے کئے اورخفیہ معلومات چرائی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے نے 50 سے زائد ممالک میں حکومت کا تختہ الٹنے کے جرائم میں کردار ادا کیا اور حکومت پر حملے کے لئے متعدد سازشوں میں شامل رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے، سائبر دنیا میں قائم کردہ حاکمیت کو استعمال کر کے، دیگر ممالک کی کمپیوٹر ہیکنگ کی اور  خاص طور پر انفراسٹرکچر تنصیبات، فضائی و خلائی شعبوں، سائنسی تحقیق کے اداروں، پیٹرو۔کیمیا، انٹرنیٹ کمپنیوں اور حکومتی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اس معاملے کی چھان پھٹک کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کی مذکورہ کاروائیوں کے نشانات 2011 تک جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بھی جاری ہے ۔ چین وزارت خارجہ نے واشنگٹن انتظامیہ کو برآمداتی کنٹرول تدابیر کے غلط استعمال کا اور چین کی ترقی میں رکاوٹ بننے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان ماو نِنگ نے کہا ہے کہ "اقتصادی دباو اور پابندیاں چین کو ترقی سے تو باز نہیں رکھ سکتیں ہاں یہ ضرور ہو گا کہ ٹیکنالوجی میں جدت اور خود انحصاری کے معاملے میں ہمارا عزم مزید پختہ ہو جائے گا"۔



متعللقہ خبریں