بھارتی ریاست سکم میں برفانی تودہ گرنے سے چھ سیاح ہلاک

امدادی کارروائیوں کے دوران برفانی تودے تلے دبنے والے 22 افراد کو بچا لیا گیا

1969752
بھارتی ریاست سکم میں برفانی تودہ گرنے سے چھ سیاح ہلاک

بھارتی ریاست سکم میں برفانی تودہ گرنے سے چھ سیاح ہلاک ہو گئے۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی چینل کے مطابق، ملک کے شمال مشرق میں ریاست سکم کے ناتھو لا ماؤنٹین پاس پر مقامی وقت کے مطابق 12:20 پر برفانی تودہ گرا۔

برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں چھ سیاح ہلاک ہو گئے۔

امدادی کارروائیوں کے دوران برفانی تودے تلے دبنے والے 22 افراد کو بچا لیا گیا اور انہیں علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ برفانی تودے کے نیچے اب بھی زندہ بچ جانے کا امکان موجود ہے۔

چین کے ساتھ ملحقہ  ہندوستان کی سرحد پر واقع نتھو لا ماؤنٹین پاس اپنے مناظر کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں