جنوبی کوریا: صدر یون دو روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

جنوبی کوریا کے صدر یون سک۔ ییول اپنی اہلیہ کِم کیون۔ہی کے ہمراہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئے

1960809
جنوبی کوریا: صدر یون دو روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

جنوبی کوریا کے صدر یون سک۔ ییول اپنی اہلیہ کِم کیون۔ہی کے ہمراہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔

صدر یون سک۔ ییول نے جاپان میں اپنی 2 روزہ  مصروفیات کا آغاز دارالحکومت ٹوکیو میں سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کے ساتھ ملاقات سے کیا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان مذاکرات سے قبل جنوبی کوریا کی وزارتِ صنعت ، تجارت اور توانائی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جاپان اور کوریا کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ اس سمجھوتے کی رُو سے جاپان،  جنوبی کوریا پر عائد کردہ بعض مصنوعات کی، برآمداتی پابندی ہٹا دے گا  اور اس کے جواب میں جنوبی کوریا بھی  عالمی تجارتی تنظیم  میں، جاپان کے خلاف جمع کروائی گئی شکایت واپس لے لے گا۔

واضح رہے کہ یہ دورہ   12 سال بعد  جنوبی کوریا سے صدارتی سطح پر جاپان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹوکیو سربراہی اجلاس  دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اجلاس سے دونوں ممالک کا ہدف  حساس مسائل پر قابو پانا اور اس  کے ساتھ ساتھ اقتصادی، سلامتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو تقویت دینا ہے۔



متعللقہ خبریں