چین: شی جن پنگ تیسری دفعہ صدر منتخب ہو گئے

چین کے صدر شی جن پنگ تیسری دفعہ ملک کے سربراہ منتخب ہو گئے

1957597
چین: شی جن پنگ تیسری دفعہ صدر منتخب ہو گئے

چین کے صدر شی جن پنگ تیسری دفعہ ملک کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔

شی کو، چین قومی عوامی کانگریس  کی دارالحکومت بیجنگ میں جاری 14 ویں ٹرم کی پہلی جنرل کمیٹی میں ، بحیثیت واحد امیداور کے کثرتِ رائے  کے ساتھ تیسری دفعہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

کانگریس میں ہان جِنگ کو نائب صدر  اور کاو لیجی کو اسمبلی اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔

شی، کاو اور ہان نے  حلف اٹھا کر اپنے فرائض منصبی کا آغاز کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ شی اس سے قبل 2013 اور 2018 میں صدر منتخب ہوئے اور 10 سال سے عہدہ صدارت پر فائز ہیں۔ موجودہ انتخابات میں دوبارہ 5 سالہ مدت کے لئے منتخب ہونے کے بعد صدر شی جن پنگ ، چین عوامی جمہوریہ کی تاریخ میں تیسری دفعہ صدر منتخب ہونے والی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔

علاوہ ازیں صدر شی، مرکزی فوجی کمیشن کے صدارت کے لئے  بھی دوبارہ منتخب  ہو کر ،فوج کی سربراہی کے عہدے کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں