بھارت، فوجی تربیت کے دوران ایک مارٹر گولہ گاوں میں جا گرا، 3 شہری ہلاک

ہولی  میلے  کو منانے کے لیے   اپنے ماں باپ کے گھر ملن کے لیے آنے والا ایک جوڑا سمیت ہمسایہ موت کے  منہ میں چلا گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے

1956760
بھارت، فوجی تربیت  کے دوران ایک مارٹر گولہ گاوں میں جا گرا، 3 شہری ہلاک

   بھارت میں ایک فوجی تربیت کے دوران  ایک مارٹر گولے کے ہدف سے  پہلے ہی ایک گاوں کے مکان پر  گرنے  کے نتیجے  میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واقع صوبہ بہار کے گایا علاقے سے منسلک گل ورید گاوں  میں پیش آیا۔

اس  گاوں کے جوار میں  فوجی تربیتی کیمپ  سے داغا گیا مارٹر گولہ  ایک مکان کی چھت پر جا گرا۔

اس واقع میں ہولی  میلے  کو منانے کے لیے   اپنے ماں باپ کے گھر ملن کے لیے آنے والا ایک جوڑا سمیت ہمسایہ موت کے  منہ میں چلا گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی  فوج نے اس واقع کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ چھاونی کے جوار میں اس کے علاوہ بھی حادثات پیش آچکے   ہیں ۔

گزشتہ برس  تربیتی علاقے کے جوار میں ایک شہری توپ کا گولہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

جبکہ ماہ ِ دسمبر میں   پیش آنے والے ایک دیگر واقع میں  لکڑیاں جمع کرنے والے 10 افراد دھماکے  سے زخمی ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں