چین: 2023 کے لئے ہمارا ترقیاتی ہدف 5 فیصد ہے

2022 میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 3 فیصد رہی ہے اور 2023 میں ہمارا ترقیاتی ہدف 5 فیصد ہے: وزیر اعظم لی کیکیانگ

1954951
چین: 2023 کے لئے ہمارا ترقیاتی ہدف 5 فیصد ہے

چین نے کہا ہے کہ سال 2023 کے لئے ہمارا ترقیاتی ہدف 5 فیصد ہے۔

چین میں 5 سالہ دورِ حکومت کے لئے حکومتی اراکین  کا انتخاب کرنے والے اور "دو طرفہ اجلاس" کے نام سے معروف مذاکرات کے دوسرے دن کی نشست میں چین کے وزیر اعظم لی کیکیانگ نے حکومت کی کاروائی رپورٹ کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

لی نے کہا ہے کہ 2022 میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 3 فیصد رہی ہے اور 2023 میں ہمارا ترقیاتی ہدف 5 فیصد ہے۔

خودمختاری کے معاملے میں چین کے ساتھ تنازعات کے شکار' تائیوان' کے بارے میں بات کرتے ہوئے لی نے کہا ہے کہ "ہمیں، تائیوان کے ساتھ پُر امن اتحاد کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے"۔

چین مسلح افواج کو بھی مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چین مسلح افواج  کو محاربے کے لئے چوکس حالت کی سطح کو  بلند رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مذکورہ مذاکرات کے اختتام پر نئی حکومت کا تعین کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں