بھارت، نریندر مودی کی سیاسی جماعت کی ضمنی انتخابات میں سبقت

مذکورہ  تین ریاستیں 2024 کے عام انتخابات کے لیے دیگر پارٹیوں خصوصاً بی جے پی کے لیے ایک اہم امتحان کی  حیثیت رکھتی  ہیں

1952661
بھارت، نریندر مودی کی سیاسی جماعت کی  ضمنی انتخابات میں سبقت

بھارتی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ  میں انتخابات کے دوران  عوامی سروے کےکے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک کے شمال مشرق میں بڑی حد تک اپنی طاقت برقرار رکھی ہے۔

ہندوستان ٹائمز اخبار کی خبر کے مطابق تریپورہ میں 16 فروری اور کل میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد 3 ریاستوں کے ایگزٹ پولز نتائج کا اعلان کیا گیا۔

اس کے مطابق، بی جے پی نے تریپورہ اور ناگالینڈ کے ریاستی انتخابات میں  اسمبلی میں  اکثریت برقرار رکھی ہے ، جبکہ میگھالیہ میں  اس کی سیٹو ں میں کمی آئی ہے۔

تریپورہ میں ایگزٹ پولز سے  اس بات کا تعین ہوا ہے کہ  بی جے پی کی قیادت کی حامل  تریپورہ پیپلز فرنٹ (آئی پی ایف ٹی) نے 60 سیٹوں  کی حامل صوبائی اسمبلی میں  کم از کم 31 سیٹیں جیت کر وہاں اکثریت حاصل کی ہے۔

نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریس پارٹی کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد کو اس 60 سیٹوں والی پارلیمنٹ میں کم از کم 41 سیٹیں جیتنے کی امید ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ  تین ریاستیں 2024 کے عام انتخابات کے لیے دیگر پارٹیوں خصوصاً بی جے پی کے لیے ایک اہم امتحان کی  حیثیت رکھتی  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں