تہران: افغان سفارت خانے کے امور طالبان نے سنبھال لیے
طالبان امور خارجہ ترجمان بلخی نے بتایا کہ تہران میں متعین سفارت خانے میں نئے ناظم الامور اور دیگر سفارت کاروں کی تقرری سے سفارت خانے میں امور جلد ہی بحال ہو جائیں گے
1951846
تہران میں متعین افغان سفارت خانے کے امور طالبان انتظامیہ نے سنبھال لیے ۔
طالبان کی عبوری حکومت سے وابستہ امور خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی نے ٹویٹ پر اس حوالے سے بیان دیا ہے۔
بلخی نے بتایا کہ تہران میں متعین سفارت خانے میں نئے ناظم الامور اور دیگر سفارت کاروں کی تقرری سے سفارت خانے میں امور جلد ہی بحال ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ ترکمانستان،افغانستان،روس اور چین میں متعین افغان سفارت خانوں کو طالبان کے سپرد کر دیا گیا تھا مگر باقی دنیا کی طرح ان ممالک نے بھی اب تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
پندرہ اگست سال 2021 کو طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
متعللقہ خبریں
بھارت کا کرسٹل 2 میز بیلسٹک میزائل کا تجربہ
درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے نے اس کی آپریشنل صلاحیت کو ثابت کردیا ہے