چین میں کان کی چھت گرنے سے پانچ کان کن لقمہ اجل

مقامی ایمرجنسی انتظامیہ کے بیان کے مطابق کان کی چھت گرنے سے  25 کان کن نیچے دب گئے

1952087
چین میں کان کی چھت گرنے سے پانچ کان کن لقمہ اجل

چین کے صوبے سیچوان میں کان گرنے کے نتیجے میں پانچ کان کن ہلاک ہو گئے۔

مقامی ایمرجنسی انتظامیہ کے بیان کے مطابق کان کی چھت گرنے سے  25 کان کن نیچے دب گئے۔

ان میں سے 5 کان کن  جان کی بازی ہار گئے، 3 شدید زخمی اور باقی بچ جانے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں، 22 فروری کو ایک کوئلے کی کان میں گرنے کا  حادثہ  پیش آیا  تھا  جس دوران  6 کان کن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور  47 کان کنوں کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

قومی پریس کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ آپریٹنگ کمپنی سنجاک کو  گزشتہ برس  معائنے کے بعد حساس مواد اور سیکورٹی کے ذمہ دار اہلکاروں کی ناکافی تربیت ۔ کان کے غیر محفوظ داخلی اور خارجی راستوں ، تحفظ  کے فقدان کے باعث جرمانہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں