افغانستان، صوبہ بدخشاں میں برف کے تودے گرنے سے 12 افراد جان بحق

بدخشاں کی تحصیلوں  کوہستان، ریگستان، یاوان، شگنان، درایم اور یافتال  میں شدید برفباری سے برف کے تودے گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں

1947820
افغانستان، صوبہ بدخشاں میں برف کے تودے گرنے سے 12 افراد جان بحق

افغانستان کے شمال  مشرقی صوبے  بدخشاں میں حالیہ 4 دنوں میں  برف کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

بدخشاں قدرتی آفات کے خلاف جدوجہد  ادارے کے صوبائی منیجر مولوی محمد اکرم  نے پریس کو بتایا ہے کہ بدخشاں کی تحصیلوں  کوہستان، ریگستان، یاوان، شگنان، درایم اور یافتال  میں شدید برفباری سے برف کے تودے گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

گزشتہ 4 دنوں میں  ان حادثات میں  12 افراد کے لقمہ اجل بننے کا  ذکر کرنے والے اکبری نے بتایا کہ اس دوران 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اکبری کا کہنا  تھا کہ برف کے تودے گرنے کی آفت میں 50 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں