چین: سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلہ

ملک کے مغربی صوبے سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

1938031
چین: سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلہ

چین کے مغربی صوبے سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

چین  کے سسمک نیٹ ورک مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق صبح کے وقت ملک کے مغربی صوبےسیچوان کے خودمختار  ضلعے گانزتبت  کی تحصیل لوڈنگ  میں 5،6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ 100 افراد پر مشتمل امدادی ٹیم کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق تحصیل کو اطراف  کے رہائشی مراکز سے منسلک کرنے والے راستوں  پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات دیکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سیچوان کے صوبائی مرکز چنگ ڈو سے 230 کلو میٹر مغربی تحصیل  لوڈِگ میں 5 ستمبر کے 6،8 کی شدت کے زلزلے میں 90 سے زائد افراد ہلاک اور 270 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا  ہے کہ حالیہ زلزلہ، ماہِ ستمبر کے زلزلے کی فالٹ لائن میں پیدا کردہ، توڑ پھوڑ کا نتیجہ ہے۔


ٹیگز: #زلزلہ , #چین

متعللقہ خبریں