ایران میں تین خاتون صحافیوں کو پکڑ کر جیل میں بند کر دیا گیا

ملیکہ ہاشمی، سعیدہ شفیع اور مہرنوش زری کو تہران کی ایون جیل میں  بند کیا گیا ہے

1936592
ایران میں تین خاتون صحافیوں کو پکڑ کر جیل میں بند کر دیا گیا

بتایا گیا ہے کہ خواتین صحافیوں ملیکہ ہاشمی، سعیدہ شفیع اور مہرنوش زری کو ایران میں حراست میں لیا گیا ہے۔

جماران نیوز  ویب سائٹ کے مطابق صحافیوں کی یونین نے اعلان کیا کہ دارالحکومت تہران میں 3 خواتین صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملیکہ ہاشمی، سعیدہ شفیع اور مہرنوش زری کو تہران کی ایون جیل میں  بند کیا گیا ہے۔

شفیع پر حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے تو  دیگر 2 صحافیوں کے خلاف الزامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

ایرانی انسانی حقوق کے کارکنوں کی نیوز ایجنسی کے مطابق ستمبر میں شروع ہونے والے مہسا  امینی مظاہروں کے بعد سے اب تک ملک میں 79 صحافیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد  ملک گیر مظاہرے چھڑ گئے تھے ۔

ایران  نے ان مظاہروں میں  سیکیورٹی  اہلکاروں سمیت 300 سے زائد انسانوں کے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا اعلان کیا تھا تو  ناروے میں سرگرم عمل ایرانی انسانی حقوق تنظیم  نے مظاہروں میں پولیس کی مداخلت سے  481 مظاہرین کے ہلاک ہونے کی  اطلاع دی تھی۔



متعللقہ خبریں