بھارت تو ہمیشہ سے ہی پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے:حکومت ہند

نئی دہلی میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے

1935654
بھارت تو ہمیشہ سے ہی پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے:حکومت ہند

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق،نئی دہلی میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔ 

ارندام باغچی کا کہنا تھا کہ معمول کے تعلقات کے لیے سازگار ماحول ہونا چاہیے ،ہمارا مؤقف برقرار ہے کہ سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔ 

 واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ 

شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔

 پانچ اگست دو ہزار انیس  کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتےہوئے اسے مرکزی حکومت کے  کنٹرول میں لےلیا تھا جس پر احتجاجاً پاکستان اپنے سفارتی تعلقات  انتہائی نچلی سطح پر  لے آیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں