نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،40 لاشیں بازیاب

نیپال کی شہری ہوا بازی کے ترجمان نے  بتایا ہے کہ حادثے کے بعد سے اب تک 40 لاشیں نکال لی گئی ہیں

1932857
نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،40 لاشیں بازیاب

نیپال میں حکام کے مطابق پوکھرا ہوائی اڈے پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 72 مسافر سوار تھے۔

نیپال کی شہری ہوا بازی کے ترجمان نے  بتایا ہے کہ حادثے کے بعد سے اب تک 40 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ییٹی ایئرلائنز کا طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا جب  اترتے وقت وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان جگناتھ نیرولا کے مطابق، طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 68 مسافر سوار تھے اور ان مسافروں میں 53 نیپالی اور پانچ بھارتی شہری شامل تھے۔

اس کے علاوہ طیارے میں روس کے چار، کوریا کے دو، آئرلینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور فرانس سے ایک ایک مسافر سوار تھا۔

 نیپالی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ابھی ملبے سے مزید لاشیں نکالی جائیں گی‘ کیونکہ طیارہ ’ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔

وزیرِ اعظم پشپا کمل نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا کر ریاستی ایجنسیوں سے امدادی آپریشن میں معاونت کرنے کا کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جائے حادثہ سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

نیپالی فوج کے  نائب ترجمان راتھی کرشنا پرساد بھنڈاری نے بتایا کہ طیارہ پوکھرا ہوائی اڈے سے ڈیڑھ کلومیٹر دور سیٹی ندی کی گھاٹی میں گر کر تباہ ہوا۔

ان کے مطابق ریسکیو کے لیے اس وقت حادثے کی جگہ پر 120 رینجرز اور 200 فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں