جاپان، چینی مسافروں کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے گا

چین کے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی جاری کردہ اموات کی تعداد میں تضاد ہے جس کی وجہ سے جاپان میں اندیشوں میں اضافہ ہو رہا ہے: وزیر اعظم کیشیدہ فومیو

1924488
جاپان، چینی مسافروں کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے گا

جاپان نے چین کی طرف سے آنے والے مسافروں کے لئے سرحدی چوکی پر حفاظتی تدابیر کا اطلاق شروع کر دے گا۔

جاپان حکومت  نے، عالمی ادارہ صحت کی طرف سے چین میں کووِڈ۔19 کیسوں میں دوبارہ سے اضافے کا بیان جاری کئے جانے کے بعد، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چین میں کورونا کیسوں میں اضافے پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے۔

چین کے سرکاری اداروں اور پرائیویٹ اداروں کی جاری کردہ اموات کی تعداد میں تضاد کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کیشیدہ نے کہا ہے کہ تفصیلی صورتحال کی تفہیم دشوار ہے جس کی وجہ سے جاپان میں اندیشوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کووِڈ مریضوں کے تیزی سے جاپان کی طرف بہاو کو روکنے کے لئے ہم چین سے آنے والے مسافروں پر کووِڈ ٹیسٹ  کی شرط لگا دیں گے۔

مذکورہ اطلاق کے ساتھ 30 دسمبر سے جاپان آنے والے مسافروں کو، کووِڈ ٹیسٹ  مثبت ہونے کی صورت میں 7 دن اور وائرس کی علامات دِکھانے کی صورت میں 5 دن ، قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایڈہینم گبرائسس نے گذشتہ ہفتے کے بیان میں چین میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کے بارے میں کہا تھا کہ " ہمیں اس پیچیدہ بیماری کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر تشویش کا سامنا ہے"۔

جاپان حکومت نے کووِڈ۔19 کی وجہ سے 2 سال سے زائد عرصے سے سرحدی چوکیوں پر اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کو ماہِ اکتوبر میں ختم کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں