امریکہ سے دوبارہ تائیوان کا اہم سطح کا دورہ

فرنینڈس  کا دورہ اقتصادی روابط کے دائرہ کار میں کیا گیا ہے اور امریکہ وزارت خارجہ  سے جزیرے کا  بلند ترین سطح کا دورہ ہے: سی این اے

1919603
امریکہ سے دوبارہ تائیوان کا اہم سطح کا دورہ

امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کے معاون ٹونی فرنینڈس نے تائیوان کا دورہ کیا۔

تائیوان  خبر رساں ایجنسی 'سی این اے' کے مطابق فرنینڈس  کا دورہ اقتصادی روابط کے دائرہ کار میں کیا گیا اور جنوری 2021 میں صدر بائڈن کے دورِ اقتدار کے آغاز سے لے کر اب تک امریکہ وزارت خارجہ  سے جزیرے کا  بلند ترین سطح کا دورہ ہے۔

تائیوان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنینڈس نے ملاقاتوں کے دوران، چین کے اقتصادی دباو کے مقابل ممکنہ تدابیر، رسدی زنجیر میں استحکام، انرجی کی محفوظ ترسیل، تعاون کے نئے شعبوں اور معلومات کے تبادلے جیسے موضوعات پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا دورہ تائیوان واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تناو کا سبب بنا تھا۔

پیلوسی25 سال بعد  ، چین سے آزادی کے خواہش مند، جزیرے کا دورہ کرنے والی پہلی امریکی اسمبلی اسپیکر ہیں۔

تائیوان کو اپنا حصہ شمار کرنے کی وجہ سے چین نے اس دورے پر ردعمل کا اظہار کیا اور چینی فوج نے دورے کے بعد جزیرے کے اطراف میں فوجی مشقیں شروع کردی تھیں۔

پیلوسی کے بعد بھی کثیر تعداد میں کانگریس اراکین اور ریاستی گورنر جزیرے کا دورہ کر چکے ہیں۔

بیجنگ، "واحد چین کے اصول کے تحت" تائیوان کے چین سے بالا بالا عالمی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات  قائم کرنے اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں  میں نمائندگی حاصل کرنے کے خلاف ہے اور اِسے بحیثیت ملک تسلیم کرنے والے ممالک کے ساتھ  سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا متقاضی ہے۔



متعللقہ خبریں