فرانسیسی وزیر دفاع بھارت میں،INS وکرانت کا دورہ

فرانسیسی وزیر دفاع سیبیستیان لاکورنو نے دورہ بھارت کے دوران کہا ہے کہ  دونوں ملک  ہند پیسیفک میں بحری حاکمیت اور آزادانہ آمدورفت کی حمایت کےلیے متفقہ رائے رکھتے ہیں

1911705
فرانسیسی وزیر دفاع بھارت میں،INS وکرانت کا دورہ

 فرانسیسی وزیر دفاع سیبیستیان لاکورنو نے دورہ بھارت کے دوران کہا ہے کہ  دونوں ملک  ہند پیسیفک میں بحری حاکمیت اور آزادانہ آمدورفت کی حمایت کےلیے متفقہ رائے رکھتے ہیں۔

لاکورنو نے  اپنے دورے کے دوران  262 میٹر طویل بھارتی ساختہ جنگی بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا بھی مشاہدہ کیا ۔

 اپنی ٹویٹ میں فرانسیسی وزیر نے  کہا کہ  دونوں ملک ہند۔پیسیفک میں بحری حاکمیت اور آزادانہ آمدورفت کی حمایت کےلیے متفقہ رائے رکھتے ہیں۔

 لاکورنو بھارت میں اپنے ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ انسداد دہشتگردی ،دفاعی تعاون اور بحری سلامتی جیسے شعبوں میں مذاکرات کریں گے۔

علاوہ ازیں ، لاکورنو بھارتی وزیر خارجہ  ایس جے شنکر اور مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈووال سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ فرانس بھارت سے  دفاعی درامدات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں