جنوبی کوریا: ہیلی کاپٹر گِر گیا، 5 افراد ہلاک
یانگ یانگ میں ممکنہ جنگلاتی آگ کی نشاندہی کے لئے پرواز لینے والا ہیلی کاپٹر گِر گیا، حادثے میں 5 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کے علاقے یانگ یانگ میں ممکنہ جنگلاتی آگ کی نشاندہی کے لئے پرواز لینے والا ہیلی کاپٹر گِر گیا، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکورسکی ہیلی کاپٹر نے،ملک کے مشرقی علاقے یانگ یانگ میں، جنگلاتی آگ کی نشاندہی کے لئے پرواز لی۔
ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 50 منٹ پر علاقے کے ایک بدھ مندر کے جوار کے بلند علاقے میں گِر گیا۔
حادثے میں ہیلی کاپٹر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی ۔
جائے وقوعہ پر بھیجی گئی فائر بریگیڈ ٹیموں کی مداخلت سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
امدادی ٹیموں کے مطابق جائے حادثہ سے 5 لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور دوسری اس کے معاون کی ہے۔
متعللقہ خبریں

چین: سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلہ
ملک کے مغربی صوبے سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں