جاپان: بھارت سمیت 12 ممالک کے بحری بیڑوں کی شرکت سے "بین الاقوامی بحری مارچ پاسٹ"

شمالی کوریا کے خلاف "اتحاد کا مظاہرہ" ، مارچ پاسٹ میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور بھارت سمیت 12 ممالک کے 18 بحری جہازوں اور 6 جنگی طیاروں نے شرکت کی

1903001
جاپان: بھارت سمیت 12 ممالک کے بحری بیڑوں کی شرکت سے "بین الاقوامی بحری مارچ پاسٹ"
kisida donama gecit toreni.jpg
donanma gecit toreni japonya.jpg

جاپان کے صوبے' کاناگاوا ' کی خلیج 'ساگامی 'میں، 12 ممالک کے بحری بیڑوں کی شرکت سے ، بین الاقوامی مارچ پاسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

جاپان کی خبر رساں ایجنسی' کویوڈو' کے مطابق، 31 اکتوبر تا 5 نومبر  کے دوران امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں اور شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کی وجہ سے، شدید کشیدہ علاقے میں جاپان بحری دفاعی فورسز  نے 7 سال بعد پہلی دفعہ بین الاقوامی بحری بیڑہ  مارچ پاسٹ تقریب کی میزبانی کی۔

تقریب میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور بھارت سمیت 12 ممالک کے 18 بحری جہازوں اور 6 جنگی طیاروں نے شرکت کی۔

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدہ  نے'ہیلی کاپٹر کیریئر ازومو فریگیٹ' سے خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا،بین البراعظمی میزائلوں سمیت متعدد میزائل تجربات  کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کے 4 اکتوبر کے میزائل تجربے کا حوالہ دے کر کیشیدہ نے کہا ہے کہ فائر کیا گیا میزائل جاپان کے فضاوں سے گزرا۔ پیانگ یانگ انتظامیہ کو میزائل اور جوہری  شعبے میں ترقی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چین کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین سمیت ملک کے اطراف میں سلامتی کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

24 فروری سے جاری یوکرین۔روس جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم فومیو کیشیدہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو بذریعہ طاقت تبدیل کرنے کی یک طرفہ کوشش سے دنیا کی کسی بھی جگہ پر لاپرواہی نہیں برتی جائے گی۔ یوکرین پر قبضہ بھی بذریعہ طاقت صورتحال کو تبدیل کرنے کی ایک مثال ہے۔

واضح رہے کہ بحری بیڑوں کی بین الاقوامی مارچ پاسٹ تقریب کو شمالی کوریا کے خلاف "اتحاد کا مظاہرہ" قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں