شمالی کوریا: امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں عملی قبضے کی تیاری ہیں

اگر امریکہ نے سنجیدہ سطح کی اشتعالی فوجی کاروائیاں کیں تو شمالی کوریا زیادہ سخت کنٹرول  تدابیر اختیار کرے گا: شمالی کوریا وزارت خارجہ

1900586
شمالی کوریا: امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں عملی قبضے کی تیاری ہیں

شمالی کوریا نے، امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو عملی قبضے کی تیاری قرار دیا اور امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ ہم  زیادہ سخت تدابیر اختیار کریں گے۔

شمالی کوریا وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیانگ یانگ انتظامیہ، خارجی عسکری خطرات کے مقابل، ملکی دفاع کے لئے "تمام ضروری تدابیر" اختیار کرنے کے لئے تیار ہے۔

بیان میں، فوجی مشقوں کی وجہ سے، امریکہ کو "امن و سلامتی کی فضاء کو تہس نہس کرنے والا مرکزی مجرم" قرار دیا گیا ہے۔

مشترکہ فوجی مشقوں کو "عملی قبضے کی تیاری "قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے سنجیدہ سطح کی اشتعالی فوجی کاروائیاں کیں تو شمالی کوریا زیادہ سخت کنٹرول  تدابیر اختیار کرے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کی وجہ سے کشیدگی کے شکار  'جزیرہ نما شمالی کوریا' میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے کل وسیع پیمانے کی فضائی مشقوں کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ اور جنوبی کوریا نے پہلی مشترکہ مشقیں 2015 میں کی تھیں۔ 2018 میں جنوبی کوریا کے سابق صدر مون جائے۔اِن کی شمالی کوریا کے ساتھ مفاہمتی پالیسی کے حصے کے طور پر مشترکہ مشقیں ملتوی کر دی گئی تھیں۔

حالیہ مہینوں میں میزائل تجربوں کی وجہ سے  ایجنڈے پر سرفہرست ملک 'شمالی کوریا 'نے فی الوقت آخری میزائل تجربہ 28 اکتوبر کو کیا۔ تجربے میں بحیرہ جاپان میں  2 بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے تھے۔

پیانگ یانگ انتظامیہ ،اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، رواں سال کے آغاز سے  اب تک28 میزائل تجربے کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں