بنگلہ دیش، ٹراپیکل  طوفان سیترنگ کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

سمندری طوفان نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور تقریباً 10 ملین افراد کو بے گھر کر دیا

1898136
بنگلہ دیش، ٹراپیکل  طوفان سیترنگ کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں موثر ہونے والے ٹراپیکل  طوفان سیترنگ کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور تقریباً 10 ملین افراد کو بے گھر کر دیا، جس سے وہ محفوظ علاقوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔

ملک کے 16 علاقوں کو نشانہ بنانے والے طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ساحلی  شہر چٹاگانگ کے قصبے میرشرائے میں ریکارڈ کی گئیں۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ میرسرائی کے ساحل سے 24 اکتوبر کو سمندری طوفان کے باعث ڈریجر ڈوبنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 4 مزدوروں کی لاشیں مل گئی ہیں، جن میں سے 4 کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ چٹگرام، کاکس بازار، برہمن باڑیا، کومیلا، ناریل، سراج گنج، بھولا، برگنا، منشی گنج، نواکھلی اور گوپال گنج کے علاقوں میں طوفان میں 27 افراد کی موت ہوئی ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان سیترنگ کے باعث خلیج بنگال میں آنے والے سیلاب سے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے 83 دیہات میں 1100 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ طوفان نے بعض علاقوں میں فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔



متعللقہ خبریں