بھارت: ہندو یاتریوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی،درجنوں افراد ہلاک

یہ خوفناک حادثہ  بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا جہاں ہندو یاتریوں سے بھری ٹرالی  الٹنے کے بعد ایک گہرے کنویں میں گر گئی

1887271
بھارت: ہندو یاتریوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی،درجنوں افراد ہلاک

بھارت میں ستائیس ہندو ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے کے نتیجے ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق،حادثے کا شکار ہونے والے پندویاتری مذہبی رسومات اور دیوی کی پوجا پاٹ کے بعد ایک ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر واپس آرہے تھے۔

یہ خوفناک حادثہ  بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا جہاں ہندو یاتریوں سے بھری ٹرالی  الٹنے کے بعد ایک گہرے کنویں میں گر گئی۔

بتایا گیا ہے کہ کئی ہندو یاتری زخموں کی وجہ سے اور کئی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں ستائیس ہندو یاتری ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ 

معلوم ہوا ہے کہ پچاس سے زائد ہندو یاتری تقریبا پچاس کی تعداد میں ٹریکٹر کے ذریعے کھینچی جانے والی ٹرالی پر لدے ہوئے واپس آرہے تھے۔ یہ تمام ہندو چندریکا دیوی کے مندر پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بڑے جانی نقصان کا ٹویٹ کے ذریعے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ مودی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا  کہ  میری سوچ اور فکر ان تمام افراد کے ساتھ رہے گی جن کی اس حادثے میں جانیں چلی گئی ہیں۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیاناتھ نے بھی تعزیت کی اور کہا  کہ ٹریکٹر ٹرالی کو صرف مال برداری کے لیے اور اشیا کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انسانوں کو لانے لے جانے کے لیے نہیں۔

 



متعللقہ خبریں