جنونی یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کی طرف سے منائے جانے والے "روش ہشناہ" کے باعث مقبوضہ مشرقی  القدس   کے پرانے شہر میں اپنی موجودگی  میں اضافہ  کردیا ہے

1884443
جنونی یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

جنونی یہودی آباد کاروں نے عبرانی کیلنڈر کے  سال کے پہلے دن "روش ہشناہ"  کے موقع پر  مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کی طرف سے منائے جانے والے "روش ہشناہ" کے باعث مقبوضہ مشرقی  القدس   کے پرانے شہر میں اپنی موجودگی  میں اضافہ  کردیا ہے ۔

اسرائیلی پولیس نے نوجوان فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں صبح کی نماز ادا کرنے سے روک دیا گی۔

صبح کی نماز کے کچھ دیر بعد مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی پولیس نے قبلہ مسجد کو مسجد الاقصی کے اندر سے گھیر لیا اور اس کے دروازے بند کر دیے۔

کچھ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ کے صحن سے زبردستی نکالنے والی اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

بعد ازاں جنونی یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصی کے دروازے سے اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں گروہوں کی شکل میں مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا۔

دریں اثناء قبلہ مسجد کے اندر فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں کے دھاوے کے خلاف اللہ اکبر  کا ورد کیا۔

مسجد اقصیٰ کے مختلف دروازوں پر جمع ہونے والے فلسطینی گروپوں نے بھی یہودی آباد کاروں کے چھاپوں کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے اولڈ سٹی ایریا میں جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف  طاقت کا استعمال کرتے ہوئَے انہیں روکنے کی کوشش کی  جبکہ  فلسطینوں نے  مقدس مقام پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے پر احتجاج کیا ہے۔

وقتاً فوقتاً مسجد اقصیٰ سے نکلنے والے جنونی آباد کاروں اور فلسطینی گروہوں کے درمیان   جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

اسرائیلی پولیس  پریس کو کوریج سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے دیے گئے تحریری بیان کے مطابق دو فلسطینیوں کو تقریبات کو   خراب کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کم از کم 6 فلسطینیوں کو حراست میں  لےلیا گیا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 2 فلسطینی زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں