افغانستان میں 5٫3 کی شدت کا زلزلہ، 6 افراد لقمہ اجل

ہ زلزلے سے  درجنوں مکانات تباہ ہو گئے اور علاقے میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں

1875889
افغانستان میں 5٫3 کی شدت کا زلزلہ، 6 افراد لقمہ اجل

افغانستان  میں  رات گئے رونما ہونے و الے 5٫3 کی شدت کے زلزلے سے ابتدائی معلومات کے مطابق 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک کے مشرقی صوبے قونار کے صوبائی کلچرل ڈائریکٹر نجیب اللہ حنیف نے اعلان کیا کہ زلزلہ قونار  کے ضلع نور گل میں آیا۔

زلزلے میں پر 6 افراد کی جانیں  جانے اور  9 افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاع دینے والے حنیف نے بتایا کہ زلزلے سے  درجنوں مکانات تباہ ہو گئے اور علاقے میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ننگرہار صوبے کے محکمہ  پولیس کے ترجمان رئیس زابلی نے زلزلے کے باعث 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے اعلان کیا کہ مقامی وقت کے مطابق رات گئے اڑھائی بجے آنے  والا 5.3 شدت کا زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں  رونما ہوا ۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاکستان کی سرحد پر ملک کے مشرق میں واقع صوبہ ننگرہار کے مرکزی ضلع جلال آباد سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے آس پاس کے صوبوں بالخصوص دارالحکومت کابل اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

 



متعللقہ خبریں