جنوبی کوریا نے چین کی اپیل مسترد کر دی: میزائل سسٹم ہمارے لئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے

سیول انتظامیہ، امریکی ساختہ ٹرمینل ہائی الٹیچیوڈ ایریا فضائی دفاعی سسٹم THAAD کو قومی سلامتی کا مسئلہ سمجھتی ہے اور اس معاملے پر بیجنگ کے ساتھ  مذاکرات کی خواہش مند نہیں ہے: جنوبی کوریا وزارت خارجہ

1866464
جنوبی کوریا نے چین کی اپیل مسترد کر دی: میزائل سسٹم ہمارے لئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے

جنوبی کوریا نے، ملک میں امریکی ساختہ ٹرمینل ہائی الٹیچیوڈ ایریا فضائی دفاعی سسٹم THAAD کی تنصیب نہ کرنے سے متعلق،  بیجنگ انتظامیہ کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

جنوبی کوریا وزارت خارجہ نے، وزیر خارجہ 'پارک جن' کی بروز منگل چین کے وزیر خارجہ 'وانگ یی' کے ساتھ ملاقات کے بعد، تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمینل ہائی الٹیچیوڈ ایریا  فضائی دفاعی سسٹم THAAD جنوبی کوریا کے شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کے لئے ایک دفاعی وسیلہ ہے۔ سیول انتظامیہ اسے قومی سلامتی کا مسئلہ سمجھتی ہے اور اس معاملے پر بیجنگ کے ساتھ  مذاکرات کی خواہش مند نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ساختہ فضائی دفاعی سسٹم THAAD کی جنوبی کوریا میں تنصیب نہ کرنے کے بارے میں کوئی سرکاری معاہدہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی  اس معاملے میں کوئی یقین دہانی کروائی گئی  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں، THAAD کے معاملے میں، فریقین نے باہمی  فکری اختلافات کا اعتراف کیا اور اس پہلو پر  اتفاق کیا ہے کہ مذکورہ معاملے کو دونوں  ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات کا سبب  نہیں بننا چاہیے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن  نے بھی، دورے کے بعد ، جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میزائل سسٹم نے بیجنگ کے اسٹریٹجک سکیورٹی مفادات کی بیخ کنی کی ہے اور جنوبی کوریا نے THAAD کی کاروائیوں کو محدود رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وانگ نے کہا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے بھی THAAD کے بارے میں جامع تبادلہ خیال کیا ،  اپنی پوزیشنیں واضح رکھنے اور دو طرفہ افہام و تفہیم کو تقویت دینے کا ذکر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں