افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ

ایک پیڈلر کی گاڑی میں نصب بم سرکاریز کے علاقے میں پھٹ گیا جہاں زیادہ تر شیعہ رہتے ہیں

1864565
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم حملے میں 8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے جہاں اہل ِشیعہ  کی اکثریت ہے۔

کابل پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک پیڈلر کی گاڑی میں نصب بم سرکاریز کے علاقے میں پھٹ گیا جہاں زیادہ تر شیعہ رہتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیعہ امام باقر مسجد کے قریب ہونے والے حملے کے نتیجے میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 18 افراد زخمی ہوئے۔

زیربحث علاقے میں، شیعہ ان دنوں اکثر محرم کے مہینے کی یاد منانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سرکاریز کے علاقے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا۔



متعللقہ خبریں