بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون ملک کی صدر منتخب

مرمو  نے  2 ہزار 161 ووٹ لیے تو اپوزیشن امیدوار یش ونتھ سنہا 1 ہزار 58 ووٹ لے سکے

1858009
بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون ملک کی صدر منتخب

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے صدارتی انتخابات برائے 2022 میں حکومت کی نامزد کردہ امیدوار دروپدی مرمو نے  پچاس فیصد سے زائد ووٹ  لیتے ہوئے صدر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

صدارتی انتخابات کے لیے 3 ہزار 219 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا، مرمو  نے  2 ہزار 161 ووٹ لیے تو اپوزیشن امیدوار یش ونتھ سنہا 1 ہزار 58 ووٹ لے سکے۔

64 سالہ مرمو اس سے قبل بھارتی آرمی فورس کی پہلی سپریم کمانڈر رہنے کا اعزا بھی حاصل کرچکی ہیں، اس کے علاوہ وہ سنہ 2000 میں ریاست اڑیسہ کی اسمبلی میں بطور رکن منتخب ہوئی اور پھر ریاستی وزیر بن کر 2004 تک ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔ بعد ازاں انہیں 2015 میں ریاست جھاڑ کھنڈ کے گورنر کی ذمہ داری دی گئی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی انتخابات میں مرمو کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ انڈیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک قبائلی خاتون کو صدر مقرر کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں