بھارتی صوبے گجرات  میں شدید بارشوں کے باعث  رونما ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک

عوام کو ریاست میں مزید چند روز تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے  پیش نظر  خبردار کر دیا گیا

1854729
بھارتی صوبے گجرات  میں شدید بارشوں کے باعث  رونما ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک

مون سون  بارشوں کے زیر اثر بھارتی صوبے گجرات  میں شدید بارشوں کے باعث  رونما ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

گجرات کے ریاستی آفات سے نمٹنے کے وزیر راجندر ترویدی نے اطلاع دی کہ یکم جون سے اب تک ہلاکتوں  کی تعداد 63 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں مزید 7 اموات ہوئی ہیں۔

وزیر ترویدی نے بتایا کہ بستیوں میں پھنسے 468 لوگوں کو بچا لیا گیا اور تقریباً 9000 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے علاقے میں بڑی تعداد میں س امدادی  ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق انڈین میٹرولوجیکل یونٹ نے عوام کو ریاست میں مزید چند روز تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے  پیش نظر  خبردار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں