بھارت میں مون سون بارشوں سے جانی نقصان میں اضافہ

آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں شدید بارشوں سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 131 ہو گئی

1846563
بھارت میں مون سون بارشوں سے جانی نقصان میں اضافہ

شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات میں جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 131 ہو گئی۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق مون سون سیزن کے زیر اثر آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں شدید بارشوں سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 131 ہو گئی۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسام میں جہاں کل ہی 11 لوگوں کی موت  واقع ہوئی تھی، وہیں 2 بچوں سمیت 7 افراد  کی کوئی اطلاع موصول نہیں  ہو سکی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جان کی بازی ہارنے والے 131 میں سے کم از کم 80 کا تعلق آسام سے تھا۔

آسام کے 36 میں سے 32 اضلاع میں سیلاب سے 4.7 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔


 



متعللقہ خبریں