بنگلہ دیش: کیمیائی مادوں سے بھرے کنٹینر ڈپو میں دھماکہ

چٹاگانگ میں کیمیائی مادوں سے بھرے کنٹینر ڈپو میں دھماکے کی وجہ سے لگنے والی آگ میں کم از کم 49 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے

1837801
بنگلہ دیش: کیمیائی مادوں سے بھرے کنٹینر ڈپو میں دھماکہ

بنگلہ دیش میں کیمیائی مادوں سے بھرے ایک کنٹینر ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب مشرقی شہر چٹاگانگ میں کیمیائی مادوں سے بھرے کنٹینر ڈپو میں تاحال نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے لگنے والی آگ میں کم از کم 49 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش سِول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کے سربراہ معین الدین نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 5 فائر بریگیڈ اہلکار بھی شامل ہیں۔

معین الدین نے کہا ہے کہ پہلے دھماکے کے بعد کثیر تعداد میں دھماکے ہوئے اور آگ نے ایک وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا  ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق دھماکوں کی شدت سے علاقے کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں