ايران نے دو يونانی آئل ٹينکر اپنے قبضے میں لے لیے
سرکاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ دونوں ٹينکروں نے خلاف ورزی کی تاہم اس کا تذکرہ نہيں کہ انہوں نے کون سا قانون توڑا۔ بظاہر يہ کارروائی اس حاليہ پيش رفت کا بدلا دکھائی ديتی ہے
1833963

يرانی پاسداران انقلاب نے خليج عمان ميں دو يونانی آئل ٹينکروں کو پکڑ ليا ہے۔
سرکاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ دونوں ٹينکروں نے خلاف ورزی کی تاہم اس کا تذکرہ نہيں کہ انہوں نے کون سا قانون توڑا۔ بظاہر يہ کارروائی اس حاليہ پيش رفت کا بدلا دکھائی ديتی ہے، جس ميں ايتھنز حکومت نے امريکہ کی معاونت کر کے بحيرہ روم ميں ايرانی خام تيل کے ايک ٹينکر کو پکڑوا ديا تھا۔ ايران اور مغربی قوتوں کے مابين جوہری ڈيل پر مذاکرات تعطلی کا شکار ہيں، جس سبب مغرب اور تہران حکومت کے مابين خليج بڑھتی جا رہی ہے۔ ايران يورينيئم افزودہ کرنے کے عمل ميں بھی تيزی لايا ہے۔
متعللقہ خبریں

بھارت، صوبہ آسام میں قدرتی آفات میں ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی
صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3510 دیہات کے 33 لاکھ سے زائد مکین متاثر