جاپان: بائیڈن کے دورہ ایشیاء کے دوران شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل تجربہ کر سکتا ہے

امریکہ کے  صدر جو بائیڈن کے دورہ ایشیاء کے دوران شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل تجربہ کر سکتا ہے: وزیر دفاع کیشی نوبو

1829638
جاپان: بائیڈن کے دورہ ایشیاء کے دوران شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل تجربہ کر سکتا ہے

جاپان نے کہا ہے کہ امریکہ کے  صدر جو بائیڈن کے دورہ ایشیاء کے دوران شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل تجربہ کر سکتا ہے۔

جاپان کے وزیر دفاع کیشی نوبو نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ ایشیاء کے دنوں میں شمالی کوریا  بین  البراعظمی میزائل تجربہ کر سکتا ہے۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک شمالی کوریا کے 15 میزائل تجربوں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے نوبو نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل کرنے کی صورت میں پیونگ یانگ انتظامیہ طویل مسافت میزائل تجربوں کے احتمال سمیت دیگر تحریکی کاروائیوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیونگ یانگ انتظامیہ "اسلحہ تیاری پروگرام" کے دوام  کا ہدف رکھتی ہے۔ ہمارا ملک امریکہ کے تعاون سے ممکنہ تجربات سمیت دیگر کاروائیوں کے خلاف کاروائیاں کرے گا۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومبر 2017 کے بعد سے شمالی کوریا نے پہلی دفعہ گذشتہ ماہ  بین الابرّاعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ بائیڈن کے دورہ ایشیاء کے دوران شمالی کوریا طویل المسافت بیلسٹک  میزائل اور جوہری تجربات کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن 20 سے 25 مئی کے دوران جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔ اس دوران 24 مئی کو وہ ،ٹوکیو میں متوقع کواڈ سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں