جنوبی کوریا: شمالی کوریا کی تحریکی کاروائیوں کا فوری جواب دیا جائے گا

شمالی کوریا کے براہ راست تحریکی کاروائیاں شروع کرنے کی صورت میں "فوری  اور سخت " جواب دیا جائے: وزیر دفاع لی جونگ سُپ

1825409
جنوبی کوریا: شمالی کوریا کی تحریکی کاروائیوں کا فوری جواب دیا جائے گا

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی براہ راست تحریکی کاروائیوں کا فوری جواب دیا جائے گا۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے نئے وزیر دفاع لی جونگ سُپ نے اعلٰی سطحی فوجی حکام کے ساتھ پہلی ویڈیو کانفرنس  کی۔

مذاکرات میں لی نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے براہ راست تحریکی کاروائیاں شروع کرنے کی صورت میں "فوری  اور سخت " جواب دیا جائے۔

لی نے "حکمت عملی "تحریکی کاروائیوں   کے بھی فوری جواب کے بارے میں شمالی کوریا کو متنبہ کیا اور کہا ہے کہ ہم، امریکہ کے ساتھ فوجی اتحاد کو بھی مضبوط بنانے کا بھی  مصّمم ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم دوست ممالک کے ساتھ بھی دفاعی تعاون میں اضافہ کریں گے۔

جنوبی کوریا وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ " کسی بھی طرف سے کسی ممکنہ حملے کا بلا تاخیر جواب دینے کے لئے  ہم خشکی، فضاء اور سمندر غرض  ہر شعبے میں چوکس  رہنے پر مجبور ہیں"۔



متعللقہ خبریں