جاپان: روس پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا جائے گا

ہم یوکرین جنگ کی وجہ سے روسی شخصیات اور اداروں پر پابندیوں میں اضافہ کر دیں گے: وزیر اعظم کیشیدہ فومیو

1822884
جاپان: روس پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا جائے گا

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے کہا ہے کہ ہم یوکرین جنگ کی وجہ سے روسی شخصیات اور اداروں پر پابندیوں میں اضافہ کر دیں گے۔

وزیر اعظم کیشیدہ نے دورہ یورپ کے آخری دن انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ جاپان، روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کر دے گا۔

انہوں نے یوکرین میں جی۔7 ممالک کی ذمہ داری کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ امن اور نظم و ضبط کے تحفظ کے لئے ہمیں جی۔7 اتحاد کو مضبوط بنانا چاہیے۔

کیشیدہ نے کہا ہے کہ ہم تقریباً 140 افراد کے مالی اثاثوں کو منجمد کر دیں گے اور روسی فوج کے ساتھ مربوط 70 اداروں پر برآمداتی پابندیاں عائد کر دیں گے۔

فیصلے کی رُو سے جاپان حکومت روس کے لئے کوانٹم کمپیوٹر سمیت جدید ٹیکنالوجی کے ذیل میں آنے والی مصنوعات کی برآمدات بھی ممنوع قرار دے دے گی۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ماسکو انتظامیہ کے خلاف متعدد پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا تھا



متعللقہ خبریں