ترکی کی جانب سے افغانستان کو امدادی سازو سامان کی فراہمی

تیکا  ہرات پروگرام کوآرڈینیشن آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، رمضان خوراک کی امداد کے دائرہ کار میں مغربی خطے کے صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں کو 68 ٹن غذائی مواد پہنچایا گیا ہے

1819639
ترکی کی جانب سے افغانستان کو امدادی  سازو سامان کی فراہمی

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے ماہ رمضان کے دوارن  افغانستان کے مغربی صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کی ہے

تیکا  ہرات پروگرام کوآرڈینیشن آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، رمضان خوراک کی امداد کے دائرہ کار میں مغربی خطے کے صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں کو 68 ٹن غذائی مواد پہنچایا گیا ہے۔

رمضان خوراک کی امداد، ترکی کے ہرات کے قونصل جنرل سینان الہان ​​کے ہمراہ، ہرات کے مرکز، گور، فیرہ صوبوں اور بادگیس اور نمروز کے صوبوں کے آس پاس کے اضلاع کے ساتھ ساتھ یتیم خانوں اور معذوروں کی انجمنوں میں تقسیم کی گئی ہے۔

اس طرح 900 ضرورت مند خاندانوں تک امدادی پیکجز پہنچائے گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں