بھارت: حیدر آباد میں کباڑیہ دکان میں آگ لگ گئی،11 افراد ہلاک

بتایا گیا کہ دکان میں آگ لگنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جھلس گئے جب کہ ایک مزدور بچ نکلنے میں کامیاب رہا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

1800581
بھارت: حیدر آباد میں کباڑیہ دکان میں آگ لگ گئی،11 افراد ہلاک

بھارتی شہر حیدرآباد میں کباڑیے کی دکان میں آگ لگنےسے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، حیدر آباد میں  کباڑیہ دکان میں آگ لگنےکی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بتایا گیا کہ دکان میں آگ لگنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جھلس گئے جب کہ ایک مزدور بچ نکلنے میں کامیاب رہا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ  کم تنخواہ کے باعث مزدور گھر کرائے پر لینے سے قاصر تھے اور 12 مزدور دکان کی پہلی منزل پر سو رہے تھے کہ اچانک دکان کی زمینی منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔

 گودام میں بجلی اور پلاسٹک کی تاروں میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام میں پھیل گئی۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ کئی مزدوروں کی ہلاکت سوتے ہوئے  آگ کا دھواں زیادہ مقدار میں  پھیلنے کے باعث ہوئی۔



متعللقہ خبریں