جاپان: 7،4 کی شدت سے زلزلہ، 4 افراد ہلاک

زلزلے کے نتیجے میں مشرقی اور شمالی صوبوں میں 4 افراد ہلاک اور 198 افراد زخمی ہو گئے ہیں

1797073
جاپان: 7،4 کی شدت سے زلزلہ، 4 افراد ہلاک

جاپان کے شمال مشرقی علاقے ٹوہوکو میں کل 7،4 کی شدت سے محسوس کئے گئے زلزلے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کے شمال مشرقی صوبوں میاگی اور فوکوشیما کے کھُلے سمندر میں کل مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 36 منٹ پر 7،4 کی شدت سے زلزلہ آیا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاپان محکمہ موسمیات کی طرف سے سونامی کی وارننگ سے ڈیڑھ گھنٹے بعد ایک میٹر تک بلند لہریں ساحلی علاقوں تک پہنچیں۔

محکمہ موسمیات نے زلزلے کی شدت پہلے 7،3 بتائی اور بعد میں اسے 7،4 کر دیا۔ وزارت اعظمیٰ آفس میں ہنگامی حالات مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔

ملک کی قدرتی آفات ایجنسی نے زلزلے کے نتیجے میں مشرقی اور شمالی صوبوں میں 4 افراد کی اموات اور 198 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کیشیدو فومیو نے زلزلے کے بعد نقصان کے اندازے کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

ملک کے 9 صوبوں میں 2،2 ملین سے زائد مکانات کے لئے عارضی طور پر بجلی کی ترسیل منقطع رہی۔

دوسری طرف نیوکلئیر مانیٹرنگ ادارے NRA نے فوکوشیما دائی اِچی نیوکلئیر پاور پلانٹ میں حالات تسلی بخش ہونے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں