افغان احتیاج مند عوام کے لیے انسانی امداد کی اپیل

افغانستان اور پڑوسی ممالک کے لیے جامع ایکشن پلان کے تحت  ہم اس بحران میں گراوٹ لانے کا ہدف رکھتے ہیں

1775850
افغان احتیاج مند عوام کے لیے انسانی امداد کی اپیل

یہ اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں بے گھر شہریوں کو ہنگامی انسانی امداد اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے کم از کم 589 ملین امریکی ڈالر درکار ہیں۔

اقوام متحدہ سے منسلک انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے تحریری بیان میں افغانستان اور پڑوسی ممالک کے لیے جامع ایکشن پلان کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں ، جس کا اعلان پہلے ستمبر میں کیا گیا تھا اور پھر اس پر نظر ثانی کی گئی تھی۔

طالبان  کے ماہ اگست میں ملک کا نظام سنبھالنے سے ابتک  اندرون ِ ملک اور ہمسایہ ممالک   کو  مجبوری  نقل  مکانی کرنے والے  36 انسانوں کے فی الفور  امداد کے محتاج ہونے  کی  وضاحت کرنے والے بیان میں  کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پڑوسی ممالک کے لیے جامع ایکشن پلان کے تحت  ہم اس بحران میں گراوٹ لانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

آپریشنل ڈپٹی ڈائریکٹرآئی او ایم  ،  اوگوچی ڈینئلز کا کہنا ہے کہ افغانستان میں  جاری بحران  ملک کے اندر اور ہمسایہ و خطے کے ممالک میں  انسانی  ضروریات  میں  اضافے کے ساتھ ساتھ مجبوری  نقل مکانی  کا بھی موجب بن رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ماہ اگست سے ابتک   انسانی بحران کے شکار  افغان  نفوس  کا نصف سے زائد امداد کا محتاج ہے۔

 افغانستان اور پڑوسی ممالک کے لیے جامع ایکشن پلان کا مقصد ایران، قازقستان، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان میں افغان مہاجرین، خاص طور پر افغانستان میں بے گھر ہونے والے عام شہریوں تک پہنچنا ہے۔



متعللقہ خبریں