چین کی شرح آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے

چین میں، 1960 کی قحط سالی کے بعد سے آبادی میں اضافے کی شرح کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی

1763804
چین کی شرح آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے

چین میں، 1960 میں 30 ملین افراد کی اموات کا سبب بننے والی قحط سالی کے بعد سے آبادی میں اضافے کی شرح کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق چین مرکزی جغرافیے کے 31 صوبوں اور علاقوں کی آبادی 2020 کے دوران صرف 4 لاکھ 80 ہزار افراد کے اضافے سے سال کے آخر میں ایک ارب 41 کروڑ 26 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ دورانیے میں ملک میں شرح پیدائش 7،52 فی ہزار اور شرح اموات 7،18 فی ہزار اور ملکی آبادی میں اضافے کی شرح 0،34 فی ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ شرح، جمہوریہ عوامی چین کے بانی ماوزے تنگ کی"مستقبل کی طرف بڑا قدم" پالیسی کے دورِ اطلاق سے اب تک، آبادی میں اضافے کی کم ترین شرح ہے۔

مذکورہ پالیس کے دورِ اطلاق، یعنی 1958۔1962، میں قحط سالی کی وجہ سے تقریباً 30 ملین افراد ہلاک ہو گئے اور 1960 میں آبادی کی شرح میں 4،5 فی ہزار کی سطح پر گر گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں