میانمار کی معزول لیڈر کو مزید چار سال قید کی سزا

خبر کے مطابق،76 سالہ سوچی کو غیر قانونی طور پر واکی ٹاکیز درآمد کرنے اور کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے

1759946
میانمار کی معزول لیڈر کو مزید چار سال قید کی سزا

میانمار کی ایک خصوصی عدالت نے نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو مزید چار سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

خبر کے مطابق،76 سالہ سوچی کو غیر قانونی طور پر واکی ٹاکیز درآمد کرنے اور کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آغاز میں بھی سوچی کو ایک دوسرے مقدمے میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سوچی کو فروری 2021 میں بغاوت کے بعد معزول کر دیا گیا تھا جبکہ انہیں مزید کئی مقدمات کا سامنا ہے۔

حکمران فوج ان پر بدعنوانی کے الزامات بھی لگاتی ہے۔



متعللقہ خبریں