مقبوضہ کشمیر میں مندر میں بھگدڑ میں 12 افراد ہلاک

زخمی ہونے والے  افراد کواسپتال  میں زیر علاج لے لیا گیا  جن میں سے  بعض  کی حالت تشویشناک ہے

1755473
مقبوضہ کشمیر میں مندر میں بھگدڑ میں 12 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں واقع ایک  مندر میں بھگدڑ مچنے  سے 12 افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے مندر میں  موجود کچھ افراد کے درمیان جھگڑا  ہونے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

اس دوران  زخمی ہونے والے  افراد کواسپتال  میں زیر علاج لے لیا گیا  جن میں سے  بعض  کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق کچھ لوگ مندر میں بغیر اجازت داخل ہوئے اورہجوم میں گھسنے کی کوشش کی۔ تلخ کلامی کے دوران کچھ لوگ پھسل کرگرے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ہلاک ہونے والے ہندویاتریوں کے خاندانوں کو2 لاکھ روپے فی کس اورزخمیوں کو50 ہزار روپے کی امداد  دینے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں