بھارت:کارخانے کا گیس بوئلر پھٹ گیا،چھ افراد ہلاک
بھارتی ریاست بہار کے ایک کارخانے میں اسٹیم بوئلر میں دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے

بھارتی ریاست بہار کے ایک کارخانے میں اسٹیم بوئلر میں دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
پٹنہ شہر سے پچانوے کلومیٹر دور شمال میں صنعتی علاقے میں واقع کارخانے میں دھماکہ ہوا۔
اس دھماکے کے سبب اطراف کی عمارتوں اور چھوٹے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
بھارت میں ناکافی حفاظتی اقدامات کی وجہ سے اس قسم کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
چین: فن لینڈ کی درخواست دو طرفہ تعلقات میں نئے عناصر کا اضافہ کرے گی
نیٹو رکنیت کے لئے فن لینڈ کی درخواست دو طرفہ تعلقات میں نئے عناصر کا اضافہ کرے گی: کاو لیجئین

انڈونیشیا: سیاحوں کی بس اشتہاری بورڈ سے ٹکرا گئی، 14 افراد ہلاک
جاوا میں سیاحوں سے بھری بس کے اشتہاری بورڈ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے