افغانستان: کابل میں دھماکہ
دارالحکومت کابل میں، پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ جنرل آفس کے سامنے دھماکہ
1751624

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں، پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ جنرل آفس کے سامنے دھماکہ ہوا ہے۔
کابل پولیس ڈائرکٹریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دھماکہ، عمارت کے سامنے ایک گاڑی میں ہوا ہے۔
بیان کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
افغانستان وزارت داخلہ نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور نے پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ جنرل آفس میں گھسنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔