طالبان نے اس سال ماورائے عدالت قتل میں سو افراد مار ڈالے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس بات کی مصدقہ ااطلاعات ہیں کہ رواں سال اگست میں طالبان کے افغانستان میں قبضے کے بعد سے اب 100 سے زائد افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے

1747464
طالبان نے اس سال ماورائے عدالت قتل میں سو افراد مار ڈالے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس بات کی مصدقہ ااطلاعات ہیں کہ رواں سال اگست میں طالبان کے افغانستان میں قبضے کے بعد سے اب 100 سے زائد افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے، جن میں سے زیادہ تر کے پیچھے طالبان ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برئے انسانی حقوق کی نائب سربراہ نَدا النشف کے مطابق،طالبان کی طرف سے عام معافی کے اعلان کے باوجود اس طرح کے قتل کی خبریں تشویشناک ہیں۔

ان کا کہنا تھا انہیں افغان کی سابق  حفاظتی قوتوں کے ارکان کے ایک سے زائد افراد کو قتل کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں جن میں سے کم از کم 72 کو طالبان کی طرف سے قتل کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں