طالبان انتظامیہ کی امریکہ کو وارننگ: ہجرت کی ایک بڑی لہر شروع ہو سکتی ہے

افغانستان میں حالات کا بدستور اسی شکل میں جاری رہنا علاقے اور دنیا میں ہجرت کی ایک بڑی لہر کا سبب بنے گا: وزیر خارجہ وکیل امیر خان متقی

1735184
طالبان انتظامیہ کی امریکہ کو وارننگ: ہجرت کی ایک بڑی لہر شروع ہو سکتی ہے

افغانستان کی طالبان عبوری حکومت نے امریکہ کو ہجرت کی بڑی لہر کی وارننگ دی ہے۔

طالبان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ وکیل امیر خان متقی نے امریکی کانگریس کے نام کھُلے مراسلے میں کہا ہے کہ امریکہ کا افغانستان کے بینک اکاونٹس کو منجمد کرنا کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کر سکے گا۔ امریکہ کا یہ فیصلہ دوحہ سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔

متقی نے کہا ہے کہ افغان عوام ملک میں سالوں سے جاری جنگ کے بعد آخر کار تحفظ کے ماحول میں ہیں لیکن اس وقت عوام کے اصل اندیشے "امریکہ کی طرف سے ملکی اثاثوں پر عائد کی گئی" پابندیاں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم، امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغانستان کے اثاثوں کو آزاد کیا جائے بصورت دیگر افغان عوام اور حکومت مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔ افغانستان میں حالات کا بدستور اسی شکل میں جاری رہنا علاقے اور دنیا میں ہجرت کی ایک بڑی لہر کا سبب بنے گا اور یہ دنیا کے لئے انسانی و اقتصادی بحران ثابت ہو گا۔

مراسلے میں متقی نے کہا ہے کہ " افغانستان کے اثاثوں کے انجماد اور اقتصادی پابندیوں نے صحت، تعلیم اور دیگر عوامی خدمات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں اور یہ چیز افغان عوام کو نقصان پہنچا رہی ہے"۔

 

 

 



متعللقہ خبریں