چین کا موقف: ہمارا ملک مخصوص ترقیاتی مرحلے سے گزر رہا ہے

چین کے، سب سے زیادہ کاربن کا اخراج کرنے والے ملک کی حیثیت میں ہونے کی وجہ وہ خصوصی ترقیاتی مرحلہ ہے کہ جس سے ملک  گزر رہا ہے: شی چن خوا

1728687
چین کا موقف: ہمارا ملک مخصوص ترقیاتی مرحلے سے گزر رہا ہے

چین نے ملک کے "ایک مخصوص ترقیاتی مرحلے" میں ہونے کی وجہ سے کاربن کے اخراج کا دفاع کیا ہے۔

چین کی ماحولیات کے موضوع پر نمائندہ خصوصی شی چن خوا نے گلاسگو میں منعقدہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ چین کے، عالمی سطح پر سب سے زیادہ کاربن کا اخراج کرنے والے ملک کی حیثیت میں ہونے کی وجہ وہ خصوصی ترقیاتی مرحلہ ہے کہ جس سے ملک  گزر رہا ہے۔ آنے والے مراحل میں کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکتا ہے۔

شی نے کہا ہے کہ چین ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ممکنہ حد تک بڑے ترین پیمانے پر جدوجہد کر رہا ہے۔ ملک، اس وقت کوئلے سے چلنے والے، تھرمل پلانٹوں پر انحصار کو موجودہ سے زیادہ تیزی سے کم نہیں کر سکے گا۔

شی نے دعوی کیا ہے کہ فطرت کے لئے نقصان دہ کاربن کے پھیلاو میں کمی کے لئے چین کا نہیں امریکہ، اقوام متحدہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کا زیادہ تیزی سے حرکت میں آنا ضروری ہے۔


ٹیگز: #کاربن , #چین

متعللقہ خبریں